• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کی اے سی آرز میں مریضوں کے ساتھ رویے کو بھی شامل کیا جائیگا، وزیر صحت

لاہور( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت پروفیسرڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو کارکردگی2ماہ میں ٹھیک کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروںاور انتظامی افسروں کی اے سی آرز میں مریضوں کے ساتھ رویے کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے سی ای اوز ہیلتھ اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ایم ایس کے ساتھ بذریعہ ویڈیو کانفرنس پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں کو مقررہ معیار تک پہنچانے اور سروس ڈیلیوری کی ہر سہولت مہیا کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہدایت کی کہ ہر سرکاری ہسپتال میں بلڈبینک مکمل فعال حالت میں ہونا چاہئے۔ بلڈ بینک کی عدم موجودگی میں ایمرجنسی سے سروس ڈیلیوری کرنا ہی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں ادویات کی تازہ کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔ ادویات کے استعمال کا فرانزک آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔ وزیر صحت نے سختی سے ہدایت کی کہ اضلاع سے ٹھوس وجوہات کے بغیر مریضوں کو خطرناک حالت میں لاہور یا بڑے شہروں کو ریفر نہ کیا جائے۔ آئندہ متعلقہ شعبے کے سپیشلسٹ کو مریض ریفر کرتے ہوئے یہ تحریر دینا پڑے گی کہ اس مریض کا متعلقہ ہسپتال میں علاج کرنا ممکن نہیں۔ اگر اضلاع میں ہیومن ریسورس سمیت کسی چیز کی کمی ہے تو وہ دور کی جائے گی ۔
تازہ ترین