• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالات میں بند ہونیوالوں کی اصلاح کی جائے ،وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور

لاہور(اپنے نامہ نگار سے‘خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم آگسٹین کا تھانہ اقبال ٹائون لاہور کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے روزنامچہ میں حوالات میں بند ہونیوالے افراد کا اندراج چیک کیا اور تھانے میں خاص طور پر صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔صوبائی وزیر نے پولیس اسٹیشن میں صفائی ستھرائی کے نا مناسب انتظامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے موقع پر موجود انچارج کی سرزنش کے ساتھ،صفائی کے انتطامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حوالات میں بند ہونیوالے بھی انسان ہیں ،ان کی اصلاح کی جائے نہ کہ جانوروں جیسا سلوک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے بلا تفریق و نسل سب کو یکساں حقوق فراہم کریں گے اورصوبہ بھر میں اسی طرح تھانوں وغیرہ کا دورہ کروں گا تاکہ انسانیت کی تذلیل نہ ہو نے پائے۔
تازہ ترین