• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3سالہ تربیتی کورس کیلئے آن لائن درخواستیں وصول ہونگی،ڈی جی نرسنگ

لاہور( جنرل رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے کہا ہے کہ صوبے کے 43نرسنگ سکولوں میں3سالہ تربیتی کورس کیلئے داخلے شروع کر دیے گئے ہیں جن کیلئے داخلہ کی درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اس کورس کیلئے ایف ایس سی پاس بچیوں کو ترجیح دی جائے گی اور تمام نرسنگ سکولوں میں خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں جہاں پر نرسنگ انسٹرکٹر داخلے کی خواہشمند بچیوں کو مکمل معلومات اور رہنمائی فراہم کریں گی ۔ڈی جی نرسنگ نے وضاحت کی ہے کہ اس داخلے کیلئے کوئی بھی درخواست ذاتی حیثیت میں وصول نہیں کی جائے گی اور ہر امیدوار کو اپنے تمام کوائف آن لائن ہی بھیجنا ہوں گے ۔
تازہ ترین