• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ دفن ہو چکا ہے ، عزیز الرحمن چن

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ ناجائز طریقے سے اقتدار میں آنے والے عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ دفن ہو چکا ہے جس اقتدار کی عمارت ہی کمزور بنیادوں پر کھڑی ہوں گی وہ اقتدار عوام کے لئے چھت نہیں تباہی کا سبب بنے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے ستونوں میں توازن بہت ضروری ہے اس کے لئے ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ریاست کے تینوں ستونوں میں سے کسی کو بھی کمزور دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ عام لوگ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ریاست اور شہریوں کے درمیان معاہدہ عمرانی کے مطابق ستونوں میں ہم آہنگی، توازن اور ربط کے لئے ان تمام اداروں کا اپنی جگہ قائم رہنا اور کام کرتے رہنا ضروری ہے کسی ایک کے بھی تجاوز کرنے سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔
تازہ ترین