• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیتی معیار کی بلندی بہترین ڈاکٹر بننے کیلئے اشد ضروری ہے،پروفیسر محمود علی

لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سابقہ پرنسپل پروفیسر محمودعلی ملک نے کے ای ایم یو میں طلباء و طالبات لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقعہ پر بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔انہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ تربیتی معیار کی بلندی بہترین ڈاکٹر بننے کیلئے اشد ضروری ہے اورطبی تحقیق کی ترقی کے لیے کلینکل کانفرنس ریگولر بنیادوں پر ہونی چاہیے کیونکہ ادارے کام کرنے سے ترقی کرتے اور کام وہ ہے جب چھپتاہے آپ لوگ تحقیقی مقالے لکھیں جو کہ بین الااقوامی معیار کے مطابق ہوں تاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دنیا میں نام روشن ہو ۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے درمیان آج ہمارے استاد سابقہ پرنسپل پروفیسر محمود علی ملک صاحب موجود ہیں ۔
تازہ ترین