• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایشوز کو اپنی پالیسیوں اور ترقیاتی حکمت عملی میں شامل کرے، عوامی تحریک

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے صدر مملکت عارف علوی کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے اپنے پہلے خطاب میں تعلیم، صحت، ویمن امپاورمنٹ اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے جتنے بھی عوامی، سماجی مسائل کی نشاندہی کی ہے وہ زمینی حقائق کے عین مطابق ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان ایشوز کو اپنی پالیسیوں اور ترقیاتی حکمت عملی میں شامل کرے۔ مسائل عملی اقدامات سے حل ہونگے خوبصورت لفاظی یا تقریروں سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پاکستان کا اہم سماجی مسئلہ رہا ہے۔
تازہ ترین