• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرا کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ساہیوال میں خواجہ سراء کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔قرارداد میں ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ترقی پسند معاشرے میں ایسے واقعات جہالت کی نشانی ہیں۔آئین پاکستان کے مطابق ریاست ہر شہری کو برابری کے حقوق دینے کی پابند ہے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔گزشتہ چند عرصے سے خواجہ سرائوں کے قتل اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔جو کہ انتہائی ناقابل برادشت فعل ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ خواجہ سراء کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔
تازہ ترین