• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنجا ن آباد شہری علاقوں میں کھلے مین ہول عوام کیلئے خطرہ

پشاور (خبر نگار) پشاور شہر کے مصروف ترین مقامات پرکھلے مین ہولوں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے،انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔ گنجان آباد تجارتی علاقوں ہشتنگری ، نشترآباد، صدر، بورڈ بازار، تہکال، گلبہار،حاجی کیمپ،سیٹھی ٹائون،فردوس،قصہ خوانی، شعبہ بازار،خیبربازار،چوک یادگار ودیگر اہم مقامات پر درجنوں کی تعدادمیں ایسے مین ہول موجودہیں جس کے اوپریاتوڈھکن موجودنہیں یاوہ خستہ حال ہوچکے ہیں ، جس کی وجہ سے اکثر افراد اس میں گر کر زخمی ہوچکے ہیں اور یہ عوام کیلئے مستقل خطر ہ بنے ہوئےہیں ،خصوصاًبارش کے دوران کھلے مین ہول پانی میں ڈوب جاتے ہیں اور زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں تاہم انتظامیہ نے اس کے تدارک کی بجائے آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیاکہ دعوئوں کی بجائے انتظامیہ دیگر مسائل کے خاتمے کیساتھ کھلے مین ہولوں پر ڈھکن لگائے۔
تازہ ترین