• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122 میں بھرتی تمام عارضی ملازمین مستقل

پشاور(جنرل رپورٹر) ریسکیو 1122میں تمام خالی آسامیوں پر بھرتی ملازمین کو خیبرپختونخو ایمپلائز (ریگولیزیشن آف سروسز) ایکٹ 2018 کے تحت مستقل کردیا گیا ہے، ترجمان بلال فیضی کےمطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں ریسکیو سروس کے اجراء کیلئے پراجیکٹ کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اشتہار جاری کیا گیا جس کے بعد امیدواروں کا دو مرتبہ فزیکل ٹیسٹ لیا گیا اور کامیاب امیدوار تحریر ی ٹیسٹ میں شامل ہوئے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے بعد تمام خالی آسامیوں کو پراجیکٹ کی بجائے مستقل بھرتی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جس کے باعث اب ریسکیو انتظامیہ بہت جلد ریسکیو 1122 ایکٹ اور ریگولیشن کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں میرٹ پرامیدواروں کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کرے گا بھرتیوں کاعمل قواعد و ضوابط اور قانون کے تحت مکمل کیاجائےگا ۔
تازہ ترین