• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے چینی ماہرین کی خدمات لی جائیں، عبدالکریم خان

پشاور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبد الکریم خان نے کہا ہے کہ صنعت کے شعبے میں ترقی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ چینی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور سرمایہ کاری کے لئے نہایت موزوں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں چین کے سول انجینئرنگ کنسٹرکشن پاکستان برانچ کے 5 رکنی وفد سے پشاور میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر ونگ لی کر رہے تھے۔ اس موقع پر بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو نذیر اعوان اور اکنامک زون ڈیویلپمنٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ چائینہ سول انجینئرنگ پاکستان برانچ نے خیبر پختونخوا میں انفرا سٹرکچر اور دیگر مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کمپنی خیبر پختونخوا کے صنعتی ترقی کے علاوہ عوام کی بہبود کے فروغ کے لئے بھی کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ معاون خصوصی انجینئرنگ کمپنی کے خواہش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس ہے مستقبل میں بھی روابط رکھے جائینگے۔ انہوں نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کو ہدایت کی کہ مذکورہ کمپنی کے ساتھ کام کے لئے لائحہ عمل وضع کرے تا کہ مختلف پراجیکٹس میں کمپنی کے ماہرین کی مہارت سے استفادہ کیا جاسکے۔
تازہ ترین