• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھاد فراہمی وقیمت کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو تفویض

پشاور (لیڈی رپورٹر )خیبر پختونخوا حکومت نے کسانوں کو معیاری اور مناسب قیمتو ں پر کھا دکی فراہمی ممکن بنانے کے لئے صوبے کے تما م اضلا ع کے ڈپٹی کمشنروں کو کنٹرولر جنر ل برائے کھا د فراہمی و قیمت کے اختیا رات تفویض کئے ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر تما م ڈپٹی کمشنرز کو اختیا رات ، پرائس کنٹرول، منا فع خوری و ذخیرہ اندوزی تدارک ایکٹ 1977 ء کے تحت سو نپے گئے ہیں۔ اسکے علا وہ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کو فر ٹیلا ئزر کنٹرول ایکٹ 1999 ء اور فر ٹیلا ئزرز کنٹرول رولز 2003 ء کے تحت ما رکیٹو ں میں دستیا ب کھادوں کے معیا ر کی جا نچ پر کھنے کی ذمہ داریا ں حوالے کی گئیں۔ صوبے کے تما م ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے متعلقہ اضلا ع میں پرائس فیکسیشن اور ما نیٹر نگ کمیٹیا ں تشکیل دیں گے جس میں تما م شراکت داروں کی شمو لیت یقینی بنایا جا ئے گی۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایا ت دی گئی ہیں کہ اضلا ع میں کسا نو ں کی شکا یا ت رفع کر نے کے لئے معیا ری کھا د کی فراہمی ممکن بنا ئی جا ئے جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور منا فع خو روں کی حو صلہ شکنی کے لئے اقداما ت کئے جا ئیں۔
تازہ ترین