• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلور خاندان کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں‘ نذیر تبسم

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ، قومی وطن پارٹی، جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی طرف سے پی ٹی آئی کے مقابلہ میں شہید امن بشیر احمد بلور کی بہو اور شہید بیرسٹر ہارون بلور کی بیوہ ثمر بلور کی کامیابی کے لئے رابطہ عوام مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اے این پی کے رہنما نذیر تبسم نے ثمر بلور کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلور خاندان عوامی خدمات اور قربانیوں کی وجہ سے پشاور کی پہچان بن چکا ہے۔ اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور کی طرف سے اپنے اکلوتے صاحبزادے شبیر احمد بلور کی قربانی دی گئی۔ سینئر وزیر بشیر احمد بلور اور اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر ہارون بلور کی طرف سے بھی جانوں کی قربانی دی گئی۔ پشاور کے لوگوں کی بے لوث خدمت اورقربانیوں کی وجہ سے پشاور کے لوگوں کی بلور خاندان سے ہمدردیاں بڑھ گئی ہیں۔ ا 14اکتوبر کا سورج ثمر بلور کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔ نذیر تبسم نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں اے این پی ہاری نہیں بلکہ لاڈلے کو اقتدار میں لانے کے لئے دھاندلی کے ذریعے اے این پی کو ہروایا گیا۔14اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دی جائے گی جبکہ اے این پی کے کارکنوں کی دستوں کی طرف سے پولنگ سٹیشنوں کی نگرانی کی جائے گی۔
تازہ ترین