• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ میں بی آر ٹی کا کام جلد مکمل کیا جائے، وحید احمد

پشاور( سٹی رپورٹر)انجمن دکانداران دل جان پلازہ سنہری مسجد روڈ کے تاجروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور پریس کلب سے غربی تھانہ پر بی آر ٹی کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے اس علاقے میں کام کی سست روی سے کاروبار بالکل تباہ ہوگئے یہ باتیں گزشتہ روز باراز کے صدر حاجی وحید احمد نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد نسیم خان ، نائب صدرحاجی موسیٰ ، انفارمیشن سیکرٹری حاجی عبداللہ جان اور دیگر تاجروں نے بھر پور شرکت کی انہوں نے کہاکہ دل جان پلازہ کے آگے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر پارکنگ بند کی گئی تھی جس سے اکثر تاجروں نے پنجاب کا رخ کر لیا اور جو باقی رہ گئے وہ بھی سارا سارا دن ہاتھوں پر ہاتھ دھرے رہتے تھے پارکنگ کی بندش سے گاہک یہاں کا رخ ہی نہیں کرتا تھا اب جبکہ پارکنگ کھول دی گئی ہے تو رہی سہی کسر بی آر ٹی پر کام کی بندش نے پوری کر دی انہوں نے کہاکہ کام میں تیزی لاکر تاجروں کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ دلایا جائے۔
تازہ ترین