• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی اور بیجنگ اکیڈمی چین کے درمیان معاہد ہ

پشاور (خبر نگار خصو صی )زرعی یونیورسٹی پشاور اور بیجنگ اکیڈمی فار ایگریکلچر اینڈ وائلڈ لائف سائنسز چین کے درمیان ایک اہم معاہد ہ طے پاگیاہے۔ اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرنورپیاؤخان اور بیجنگ اکیڈمی کے صدرگواہوا نے مفاہمت کی یاداشت پردستخط کئے۔معاہدے میں زرعی یونیورسٹی اوربیجنگ اکیڈمی فار ایگریکلچر اینڈ وائلڈ لائف سائنسز کے درمیان قابل عمل تحقیقی روابط بڑھانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات اٹھانے، پاکستان اور چین کیلئے گندم کی ہائبرڈاقسام کی تیاری، گندم کے بیچوں کے معائنے، طلبہ اور تدریسی عملے کے تبادلے اور دونوں اداروں کے وسائل اورسہولیات کومشترکہ مقاصدکے لئے بروکارلانے پراتفاق کیاگیا ہے۔
تازہ ترین