• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اطلاع ماتمی جلوس نکالنے پر 7افراد کیخلاف مقدمہ

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے پیشگی اطلاع دیئے بغیر محرم الحرام کے ماتمی جلوس نکالنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ گزشتہ شب بغیر اطلاع کے محلہ مروی ہا سے 2 جبکہ محلہ حسینیہ سے ایک ماتمی جلوس نکالا گیا جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے جس کی بناءپر تھانہ کوتوالی میں سید علی عباس ، سید اصغر علی شاہ، غلام مرتضیٰ جبکہ تھانہ ہشت نگری میں شہزاد عباس ، فاروق ، شاہد الحسن اور حسن علی کاظمی کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
تازہ ترین