• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات ملازمین کی حوصلہ شکنی بند کی جائے ،حاجی محمدزیب

پشاور(خبرنگار)فارسٹ گارڈ،فارسٹرزاینڈڈپٹی رینجرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوانے مانیٹرنگ اورتحقیقات کے نام پرغریب ملازمین پرریکوری ڈالنے اورملازمین کوچار ج شیٹ کرکے ہراساں کرنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہاہے کہ تحقیقات کی تکمیل سے قبل سونامی پراجیکٹ میں شجرکاری کیلئے خیبر پختونخوا کو حصے میں شامل کرناقومی اورمحکمانہ مفادمیں نہیں۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرحاجی محمدزیب خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ محکمہ جنگلات خیبرپختونخواکے فیلڈملازمین نے بلین ٹریزجیسے میگاپراجیکٹ میں بے سروسامانی کے حالت میں جہادفی سبیل اللہ کے جذبے سے 22بلین روپے کی شجرکاری کو14بلین روپے میں جبکہ 5سالوں کی بجائے پونے تین سال کی قلیل مدت میں اس منصوبے کومکمل کرکے عالمی ریکارڈقائم کیا،جس کی بدولت پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کوبین الاقوامی شہرت اورقومی مقبولیت حاصل ہوئی اوریہ واحدپراجیکٹ ہےجسے ڈبلیوڈبلیوایف اوردیگراداروں نے بھی سراہاہے تاہم افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف توحکومتی ،نیم حکومتی اورپرائیویٹ اداروں کے بارہامانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران کان کے سربراہی اورسابقہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی موجودگی میں کانفرنس روم اسلام آبادمیں جنگلات ملازمین کے غیرمعمولی کامیاب شجرکاری پربطورانعام پے سکیل اپ گریڈیشن دلوانے کی سرکاری اعلانات کئے جارہے ہیں تودوسری طرف 10ماہ گزرنے کے باوجودسرکاری نوٹیفیکیشن کے ذریعے پے سکیل اپ گریڈیشن دلوانے کی بجائے ایک بارپھرمانیٹرنگ اورتحقیقات کے نام پرغریب ملازمین پرریکوری ڈالی جارہی ہے ،ملازمین کوچارٹ شیٹ کرکے حراساںکئے جارہے ہیں اورتیسری طرف وزیراعظم کے اعلان کردہ10بلین پودہ جات میں سے دوبلین پودہ جات خیبرپختونخوامحکمہ جنگلات کے حقہ میں ڈال کرکام شروع کرنے کےلئے پی سی ون تیارکیاجارہاہے جوباعث حیرت ہے لہذا حکومت سے اپیل کی ہے کہ جب تک موجودہ تحقیقات مکمل نہ ہو،سونامی پراجیکٹ میں صوبہ کادوبلین پودہ جات کے شجرکاری کاحصہ محکمہ جنگلات خیبرپختونخوامیں نہ دلوایاجائے ،اورپی سی ون بناتے وقت زمینی حقائق کی روشنی میں یومیہ مزدوروں کی اجرت کی شرح اوررولزکے مطابق شجرکاری میں 30فیصدبیٹنگ آف فیلورکی گنجائش رکھی جائے اوراورملازمین کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی کی جائے ۔
تازہ ترین