• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسز کی اپ گریڈیشن صوبائی تنظیم کا کارنا مہ ہے، انورسلطانہ

پشاور(جنرل رپورٹر) پراونشل نرسنگ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ صوبے کی نرسز کی اپ گریڈیشن کی منظوری کا کریڈٹ ایسوسی ایشن کو جاتا ہے جس کی انتھک کوششوں سےحکومت نے آمادگی ظاہر کی ، اپنے بیان میں ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ اورجائنٹ سیکرٹری مہرمصطفیٰ نے کہا کہ گزشتہ 6سال سے اس مقصد کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے حکام سے ملاقاتیں کیں اور سڑکوں پر احتجاج بھی کیا،انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض غیررجسٹرڈ نرسنگ ایسوسی ایشن اس کا کریڈٹ لیناچا ہتی ہیں جس میں ان کی کوئی کاوشیں شامل نہیں، انہوں نے کہا کہ اسوقت نرسز کی تعداد 6600ہے جبکہ اپ گریڈیشن کے بعدان کیلئے گریڈ 20میں 12، گریڈ19میں 289، گریڈ 18میں 1800پوسٹیں تخلیق کی گئی ہیں۔
تازہ ترین