• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے صدر شمالی کوریا کے دورے پر پہنچ گئے

جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان 3 روزہ سرکاری دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں، ایئر پورٹ پر شمالی کوریا کہ رہنما کم ان اور سیکڑوں افراد نے جنوبی کوریا کے صدر کا استقبال کیا۔


دونوں رہنماؤں کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور جنگ بندی کے معاملات سمیت دیگر امور پر بات چیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی یہ تیسری ملاقات ہے اور شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی ٹائم لائن پر متفق ہونا اہم پیش رفت ہو گی۔

جنوبی کوریا کا کہناہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےصدر مون جائی ان کو امریکا اورشمالی کوریا کے درمیان اعلیٰ مذاکرات کا کردار ادا کرنے کو کہاہے جبکہ شمالی کوریا کے حکام کا کہناہے کہ بات چیت میں تعطل کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے ۔

تازہ ترین