فرانس میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں ڈانسر رقص کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ۔
فرانس کے شہرLyonمیں ہونیوالی اس اسٹریٹ امن ڈانس پریڈ میں رقص کے شوقین افراد شرکت کیلئے پہنچے اور رنگا رنگ کاسٹیومز میں سڑکوں پر رنگ بکھیرتے ہوئے ِ رقص کرتے دکھائی دئیے جبکہ ان کے ہمراہ دیوہیکل فنپارے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔
اس ایونٹ میں پرفارمرزکئی کلو میٹر تک ڈانسنگ پرفارم کرتے ہوئے پریڈ میں شرکت کرتے ہیں اورامن کا پیغام عام کرتے ہوئے زندگی کا لطف دوبالا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔