• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ ڈیم فنڈ میں دیں گے

شاوچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختون خوا کی عدلیہ کو ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنےکی ہدایت کی ہے، جس کے تحت ہائی کورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ روپےفنڈ میں دیں گے۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے اس ضمن میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختون خوا کو خط ارسال کیا گیا ہے۔

خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر پشاور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے ایک ایک لاکھ روپے کی کٹوتی کرکے ڈیم فنڈ میں دیے جائیں۔

خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر کے جوڈیشل افسران کی دو اور دوسرے عملے کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کر کے یہ رقم چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میں ڈالی جائے۔

تازہ ترین