• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی کا مختلف دفاتر کا دورہ، افسران سے باز پرس

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیاہے۔

وزیربلدیات لیاری ایکسپریس ری سیٹلمنٹ اور بینظیر بھٹو ٹاؤن شپ کے دفتر بھی گئے،انہوں نے ان دفاتر میں ملازمین کی حاضری چیک کی اور وہاں موجود افسران سے بازپرس بھی کی۔

وزیربلدیات سعید غنی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ پہنچے تو اسٹاف اور افسران کی حاضری چیک کی اوراسٹاف سے لینڈ کے حوالے سے تفصیلات بھی لیں۔

وزیر بلدیات نے دفتر نہ پہنچنے والے ملازمین کی رجسٹر میں غیر حاضری درج کر دی، انہوں نے کہا کہ جو ملازم وقت پر نہیں پہنچے گا اسے تنخواہ نہیں دی جائے گی۔

وزیر بلدیات لیاری ایکسپریس ری سیٹلمنٹ اور بینظیر بھٹو ٹاؤن شپ کے دفتر بھی گئے، دونوں دفاتر میں ملازمین کی حاضری چیک کی افسران سے اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی معلومات بھی حاصل کیں۔

وزیربلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت کے ماتحت شروع کی جانے والی تمام اسکیموں کی پوری آگاہی لے رہا ہوں، جو کوئی افسر یا ملازم کوتاہی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین