• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل نے مسلم خواتین کے ساتھ مل کر کھانا بنایا


برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بطور شہزادی پہلی شاہی سولو مہم کا آغازکر دیا۔

گذشتہ برس برطانیہ کے گرین فیلڈ ٹاور میں آگ لگنے سے متاثر ہ خاندانوں کی نئی کتاب کی تیاری میں میگھن مارکل میدان میں آگئیں۔

اس سلسلے میں برطانوی شہزادی نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کی کھانا پکانے کی نئی کتاب کا پیش لفظ لکھا ہے بلکہ خود کھانا پکا کر بھی ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی میگھن مارکل متاثرہ مسلم کمیونٹی کی خواتین کے ساتھ مل کرضرورت مندوں کےلیےنہ صرف کھانے تیار کریں گی بلکہ ان لذیذ کھانوں کی ترکیبوں سے سجی کتاب Together: Our Community Cookbook بھی شائع کریں گی۔

Together: Our Community Cookbook نامی یہ کتاب رواں ہفتے فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین