• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام، صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی نظام پر صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات عبد العلیم خان کابینہ کو بریفنگ دیں گے، پنجاب کے نئے نظام میں کونسلر کی سطح پر مالی و انتظامی اختیارات تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام فرسودہ اور بے اختیار ہے، جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگرسیاسی جماعتوں کو بھی نئے بلدیاتی نظام کا ساتھ دینا چاہیے، نیا بلدیاتی سسٹم جلد از جلد لا کر عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

تازہ ترین