• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں ان سے ملنے خود جائوں گا۔

سپریم کورٹ نے انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری سے متعلق کیس میں قائم کمیشن کی رپورٹ منظور کرلی ہےاور عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیےہیں کہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے منیر اے ملک اور ڈاکٹر ادیب کا مشکور ہوں، دونوں نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے لیے بڑا کام کیا ہے، سنا ہے ادیب رضوی بیمار ہیں،ان سے ملنے خود جاؤں گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا ہے کہ کراچی آیا تو ایس آئی یو ٹی کا دورہ بھی کروں گا۔

ڈاکٹر ادیب رضوی کے وکیل نے چیف جسٹس کےجواب میں کہا ہے کہ ادیب رضوی صاحب بیمار ہیں اور ملک سے باہر ہیں۔

تازہ ترین