• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی کمپنی کا چاند کے سفر کیلئے امیدوار کا اعلان

اسپیس ایکس خلائی کمپنی نے چاند کے سفر کے لیے اپنے پہلے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے.

اسپیس ایکس خلائی کمپنی نے کہا ہے کہ جاپانی ارب پتی اور کاروباری شخصیت یوساکا مائیزاوا چاند پر سفر کے لیے پہلے امیدوار ہیں۔

یوساکا مائیزاوا اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے چاند پر جائیں گے۔ یہ ناسا کے اپولو 17 مشن کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ کوئی انسان چاند تک جائے گا۔

جاپانی شہری خلائی راکٹ کے ذریعے چاند تک کا سفر کرنے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے۔

42سالہ جاپانی ارب پتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے چاند تک جانے کا ارادہ کر لیا ہے۔

خلائی کمپنی کا مشن کو 2023 تک چاند پر بھیجنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ اب تک چاند پر صرف 24 انسانوں نے تین اپولو مشنز کے ذریعے قدم رکھا ہے اور وہ سب امریکی تھے۔

تازہ ترین