• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں تین روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی

حکومت سندھ نے موبائل فون سروس کے بعد 3 روز کےلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس کا آغازآج رات 12 بجے سے ہوگیا ۔

سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے پیش نظر 8،9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس کے ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ موبائل سروس جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں بند ہوگی، عوام کی سہولت کے لئے کراچی بھر میں موبائل سروس بند نہیں ہوگی۔

سیکریٹری داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا کہ جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف کے علاقے میں موبائل فون سروس بند رہے گی موبائل فون سروس صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہے گی ۔

قاضی کبیر کے مطابق حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، لاڑکانہ ، شکارپور، جیکب آباد میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

سیکریٹری داخلہ سندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت سے کراچی بھر میں موبائل فون سروس بند نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے وفاق سے دو ہیلی کاپٹر ملے ہیں، ایک ہیلی کاپٹر پولیس اور ایک رینجرز کو دیا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

تازہ ترین