• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم جی کی فتح چیمبرمیں خدمت اوردیانت کی فتح ہے،اسمال ٹریڈرز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرکزی رہنما محبوب اعظم ،کراچی ڈویژن کے صدرمحمود حامد، نائب صدور عثمان شریف ، عبد الماجد چوہدری ، نوید احمد اور بابربنگش نے کراچی چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بی ایم جی کے کلین سویپ اور شاندار کامیابی پر گروپ کے قائد سراج قاسم تیلی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ بی ایم جی کی فتح کراچی چیمبر میں خدمت ، دیانت اور سچائی کی فتح ہے ۔انہوں نے کہا کہ سراج قاسم تیلی کی قیادت میں بی ایم جی نے 11سال میں تاجروں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے ۔ سانحہ بولٹن مارکیٹ ، سانحہ ٹمبر مارکیٹ اور سانحہ شیر شاہ مارکیٹ کے متاثرین کی امدادمیں تاریخی کردار ادا کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ بی ایم جی گروپ نے مخالفین سے دوگنے ووٹ حاصل کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے تاجروں کی تائید اور حمایت بی ایم جی کی قیادت کو حاصل رہے گی اور بی ایم جی خدمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا ۔

تازہ ترین