• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فوڈ ماسکو نمائش میں ٹی ڈیپ کی شرکت

کراچی ( پ ر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈیپ ) گلوبل فوڈ اور مشروبات کی صنعتوں کے حوالے سے روس کے شہر ماسکو میں 17 ستمبر سے شروع ہونے والی ورلڈ فوڈ ماسکو 2018 میں شرکت کر رہی ہے ۔ نمائش 20 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں پاکستان سے چاول ، فروٹس ، سبزیوں اور مصالحہ جات سے متعلق 6 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ نمائش میں ایمرجنگ پاکستان کی تھیم کے تحت منسٹر ( ٹریڈ) ماسکو ناصر حامد کی سپورٹ سے ایک خصوصی پویلین تیار کیا ہے۔

تازہ ترین