• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمزکی کارروائی،مال گاڑی سے15 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ اورگٹکا برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز پریونٹیو کراچی کی سٹی اسٹیشن پر ایک ہفتے میں دوسری کارروائی لاہور سے آنے والی مال گاڑی کی بوگی سے لاکھوں روپے مالیت کی 15000 کلو گرام (15 ٹن) اسمگل شدہ چھالیہ اور گٹکا برآمد کر لیا ، کسٹمز ترجمان کے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر مال گاڑی کی تلاشی لی تو بڑے پیمانے پر چھالیہ اور گٹکا برآمد ہوا جو کہ اسمگل کر کے کراچی لایا جارہا تھا ،مقدمہ درج کر کے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
تازہ ترین