• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن کرنسی مارکیٹ،روپے کےمقابلے میں ڈالرکی قدر20 پیسے بڑھ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ، اوپن مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 20پیسے کے اضافے سے پھر 125.50 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ یورو ،برطانوی پاونڈ سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124.25روپے اور قیمت فروخت 124.35روپے پرمستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 50 پیسے کے اضافے سے 124.80 روپے سے بڑھ کر 125.20 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کے اضافے سے 125.30 روپے سے بڑھ کر 125.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 144.25روپے سے بڑھ کر 145.50روپے اور قیمت فروخت 146.25 روپے سے بڑھ کر 147.25 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 1.50 روپے کے اضافے سے 162.50روپے سے بڑھ کر 164روپے اور قیمت فروخت 1.30روپے کے اضافے سے 164.50روپے سے بڑھ کر 165.80 روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 30پیسے کے اضافے سے 32.90 روپے سے بڑھ کر 33.20روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کے اضافے سے 33.50 روپے سے بڑھ کر 33.70 روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 40پیسے کے اضافے سے 33.80 روپے سے بڑھ کر 34.20 روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کے اضافے سے 34.40 روپے سے بڑھ کر 34.70 روپے ہوگئی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید 18.30روپے سے بڑھ کر 18.80روپے اورقیمت فروخت 19.30 روپے سے بڑھ کر 19.80 روپے ہوگئی ۔
تازہ ترین