• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کی پہلی سہ ماہی،اوریکل کی مجموعی آمدنی 9.2 ارب ڈالررہی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اوریکل نے مالی سال 19-2018 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اوریکل سی ای او سافرا کیٹس نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں شاندار نتائج سامنے آئے ہیں، مستحکم فی حصص آمدن کی شرح سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم ایسے ہی نتائج کی آئندہ بھی توقعات رکھتے ہیں۔اوریکل فیوژن کلائوڈ ای آر پی اور اوریکل نیٹ سوئیٹ کلائوڈ ای آر پی کے کاروباری و دیگر صارفین میں اضافہ ہوا ہے۔اوریکل سی ای او مارک ہڈ نے کہا کہ کلائوڈ پر استعمال کی جانے والی ای آر پی ایپلی کیشنز میں زیادہ تر اوریکل فیوژن یا اوریکل نیٹ سوئیٹ سسٹمز شامل ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوا کیونکہ کاروباری اور دیگر صارفین نے اوریکل فیوژن ای آر پی کی خریداری کا تسلسل برقرار رکھا اور انہوں نے ایس اے پی کے علاوہ ورک ڈے ای آر پی سسٹمز کو ان سے تبدیل کیا۔ اوریکل فیوژن ای آر پی کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 5,500 ہوگئی ہے جبکہ نیٹ سوئیٹ ای آر پی صارفین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تمام مارکیٹ ماہرین نے اس بات کا اقرار کرلیا ہے کہ کلائوڈ ای آر پی میں اوریکل مارکیٹ لیڈر ہے۔اوریکل کی مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی کے اعلان کے مطابق مجموعی آمدنی 9.2 ارب ڈالر رہی۔ ٹوٹل کلائوڈ سروسز اور لائسنس سپورٹ اور کلائوڈ لائسنس ، آن پریمس لائسنس ریونیو 7.5 ارب رہا جو دو فیصد اضافہ ہے۔ آمدنی(جی اے اے پی) فی شیئر میں 13 فیصد اضافہ ہوا اور (نان جی اے اے پی) ای پی ایس میں 18 فیصد اضافہ ہوا ۔اوریکل کے سی ٹی او لیری ایلسن نے کہا کہ اوریکل آٹونومس ڈیٹا بیس بھی اب دستیاب ہے جو دوسری جنریشن کے لیے ہے اور یہ مکمل محفوظ ترین ہے۔ اسی طرح اس کی دیگر خصوصیات اس کی برق رفتاری، استعمال میں آسانی ، زیادہ قابل بھروسہ اور زیادہ باکفایت ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈیٹا کی چوری سے بھی محفوظ بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین