• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈرز کے نئے نقشوں کی منظوری کمپلیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈرز کے نئے نقشوں کی منظوری کمپلیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کردی ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے افتخار قائم خانی نے کہا ہے کہ قانونی طورپر کمپلیشن سرٹیفکیٹ لیے بغیر کسی نئی عمارت میں رہائیش اختیار نہیں کی جاسکتی لیکن عملی طورپر صرف دس فی صد عمارتوں کے مکمل ہونے کے بعد کمپلیشن سرٹیفکیٹ لیا جاتا ہے سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت عمارت میں جو خلاف ورزیاں ہوتی ہیں انہیں چیک کیا جاتا ہے ہم نےآباد سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ممبران کو پابند کیا جائے اپنے مکمل ہونے والوں منصوبوں کے کمپلیشن سرٹیفکیٹ جمع کرائیں ہم پالیسی بنارہے ہیں کہ ایسے بلڈر یا انفرادی مالکان جو کمپلیشن سرٹیفکیٹ نہیں لیں گے ان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا سے سفارش کریں گے اوروہ بلڈر جوپہلے والے منصوبوں کے سرٹیفکیٹ نہیں لیں گے ان کے آئندہ پروجیکٹس کے نقشوں کی منظوری نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین