• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسین ؑ اور رفقاء نے قربانی دیکر دین کو جلاء بخشی،مولانا ذکی باقری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا ذکی باقری نے کہا کہ دین کے احکامات پر عمل عین عبادت ہے اور وہ لوگ عظیم ہیں جو اس مشن اور مقصد پر کام کررہے ہیں ،امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء نے بڑی قربانی دیکر دین کو جلاء بخشی اور اللہ کے پسندیدہ ہوگئے ان مقدس ہستیوں نے اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کی ، آج دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اسی فکر ،فلسفے اور رہبر و رہنماء کے طرز پر اپنی زندگیاں گزاریں کیونکہ یہی فلاح و بقاء کا راستہ ہے ، ہم خدا اور رسولؐ اور اہلبیت اطہار ؑ کے پیروکار ہیں اور ہمارا ہر عمل انہی کی خوشنودی اور رب کی رضاء کیلئے ہونا چاہیئے تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات کے ساتھ ہمارے لیئے بہتری کی راہیں ہموار ہوسکیں۔

تازہ ترین