• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کربلا کے واقعے سے حق پر ڈٹ جانے کا پیغام ملتا ہے،علامہ ناظر عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے امامیہ امام بارگاہ کورنگی جے ون ایر یا میں عشرہ محرم کی ساتویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت دین محمدی کی بقاکا نام ہے ہمیں کربلا کے واقعے سے حق پر ڈٹ جانے کا پیغام ملتا ہے حضرت امام حسین نے دین اسلام کے لئے عظیم قربانی دی آپ نے اسلام کی آبیاری کے لئے اپنا خون بہا کر قیامت تک اسلام کو زندہ جاوید کردیا،امام حسین نے صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ انسانیت کی بقاء کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے سجدے کی حالت میں سر کٹوا کر نماز کی اہمیت کا جو سبق دیا ہے وہ رہتی دنیا تک مشعل راہ رہے گا۔

تازہ ترین