کراچی ( اسٹا ف رپورٹر )گورنرسندھ عمران اسماعیل سے صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ کے عوام کو نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی میں ادارہ کے کردار ، اضلاع کی سطح پر قائم دفاتر کے قیام سے عوام کے مسائل با الخصوص سرکاری عمال کے خلاف شکایات کے ازالہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات اور سرکاری اداروں با الخصوص علاقائی مسائل اور شکایات کے فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے گورنرسندھ کو ادارہ کی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ گورنرسندھ کی مشاورت سے ادارہ میں مزید بہتری لائی جائے گی۔