• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد ادبی فورم اور روحانی ویلفیئر ٹرسٹ کے  تعاون سے  محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر شہر قائد ادبی فورم سلطان مسعود شیخ نے شہدائے کربلاکی عظیم قربانی اور جدوجہد پر خصوصی اشعار پیش کئے اور سامعین کو حضرت امام حسینؑ کی شان میں منقبت پیش کی اس موقع پر پروفیسر خیال آفاقی ، فیروز کے حق خسرو، حجاب عباسی، فرح دیبا، شمیم صدیقی، عرفان عابدی،قادر بخش سومرو،حمید معین اورصفدر علی انشاء  نے اشعار اور راشد اعظم اظہار نشتراور پروفیسر سید فیصل سعید نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی۔
تازہ ترین