• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے 500ارب روپے کے تین سالہ پیکج کا اعلان کیا جائے،حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے لیے 500ارب روپے کے تین سالہ پیکج ، تمام شعبوں کے لیے جامع اور واضح عملدرآمد منصوبے کا وقت اور بجٹ کے تعین کے ساتھ اعلان کیا جائے،K4منصوبہ ، S-3گرین لائین منصوبے فی الفور مکمل کیے جائیں اور ماس ٹرانزٹ پروگرام اور سرکلر ریلوے کے پروجیکٹ پر فوری کام شروع کیا جائے ،وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پانی کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے اس کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت اپنا کردار اد اکریں،وفاقی او ر صوبائی حکومتوں کی طرف سے KEکی حمایت کا سلسلہ بند کیا جائے،وزیر اعظم عمران خان لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے لوٹی گئی اربوں روپے کی رقم کی واپسی کو بھی یقینی بنائیں،نادرا کی جانب سے عوام سے غیر ضروری اور قدیم دستاویزات طلب کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،بنگالیوں اور افغانیوں کو شناختی کارڈ کی فراہمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،مشرقی پاکستان سے ہجرت کر کے آنے والوں کو بھی شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں،پیپلز پارٹی کی جانب سے اس فیصلے کی مخالفت کی ہم مذمت کرتے ہیں ، اس فیصلے کو ہرگز واپس نہیں لیا جانا چاہیئے،اس حوالے سے فوری طور پر قانون سازی کی جائے،کراچی کی سرکاری جامعات شدید مالی بحران کا شکار ہیں ان کو اپ گریٹ کر کے گرانٹ فراہم کی جائے اور وفاقی حکومت بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ اس موقع پر نائب امیر کراچی برجیس احمد ، سکریٹری کراچی عبد الوہاب ، ڈپٹی سکریٹری کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ ، حافظ عبد الواحد شیخ ،ضلع جنوبی کے امیر و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، راجا عارف سلطان اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین