• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے کارندوں سمیت 35 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے کارندوں سمیت 35 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے گیارہ ملزمان فہیم، سہیبل ، شاہد، شہزاد، شمروز ، عابد سلطان، اکرم ، غلام رسول ، عباس ، سمیر اور بلال کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ،سرسید پولیس نے عمران اور سعید نواز،بوٹ بیسن پولیس نے گلزار خان اور وائیلا کو گرفتار کرکےمنشیات ، ناظم آباد پولیس نے اطہر مظفر اور شہزاد کو گرفتار کرکے اسلحہ، گلبرگ پولیس نے معیزالدین کو گرفتار کرکے اسلحہ، سرجانی ٹاؤن پولیس نےعظیم، رمضان ، اکبر اور عبداللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ ، سعودآباد پولیس نے زبیر کو گرفتار کرکے اسلحہ ، سولجر بازار پولیس نےالیان احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی ، رینجرز نے گلشن معمار ، محمود آباد اور جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان زرین ، محمد اسلام ، محمد آصف ، شہروزشاہد عرف کالا اور محمد فیضان عرف چوہا کو گرفتار کرلیا، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث غیر قانونی اسلحہ ،اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے، ویسٹ زون پولیس نے سرجانی سے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان کے مطابق گرفتار ملزمان سے اعلیٰ کوالٹی کی 160 کلو منشیات برآمد کرلی گئی ،انہوں نے بتایا کہ ملزمان پشاور سے بسوں کے ذریعے کراچی منشیات اسمگل کیا کرتے تھے ، ملزمان نے سرجانی میں ایک مکان کرایہ پر لیا ہوا تھا جہاں یہ منشیات کو چھپاکر رکھتے تھے ،درخشاں پولیس نے کراچی اور بہاولپور میں کارروائی کرتے ہو ئے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے3کارندوں کو گرفتار کرلیا ،ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس کے بنگلے میں 60لاکھ کی ڈکیتی کی تھی ،ایس ایس پی ساؤتھ عمر شاہد حامد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی اور بہاولپور میں کارروائی کرتے ہو ئے 3ملزمان ذیشان حیدر،حفیظ اور وزیر علی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ ،نقدی ،زیورات ،پرائز بانڈ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا،ڈکیتی میں بنگلے کاملازم ذیشان ملوث تھا اور اس کی تصدیق بنگلے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی ، ملزمان 30سے زائد بنگلوں میں ڈکیتی میں ملوث ہیں ،عمر شاہد حامد نے بتایا کہ ڈکیت گروہ واردات سے ایک روز قبل کراچی آیا تھا اور واردات کے بعد ٹرین سے بہاولپور فرار ہوگیا تھا، ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین