• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوکیدار کے قتل کا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمشید کوارٹر کے علاقے میں قتل ہونے والے چوکیدار کے قتل میں ملوث ساتھی چوکیدار کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر ز تھانے کی حدود مسلم آباد اسٹریٹ 5میں واقع بنگلہ نمبر ڈی 29 سے پیر اور منگل کی درمیانی شب 55 سالہ چوکیدار رحیم اللہ ولد عبدالہاشم کی تشدد زدہ لاش ملی تھی ، پولیس نے بنگلے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قتل میں ملوث ملزم اکبر کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مقتول نے ملزم کی داڑھی کو ہاتھ لگا یا تھا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور بعد ازاں ملزم اکبر نے ڈنڈوں سے وار کرتے ہوئے اسے قتل کردیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گلی میں چوکیداری کرتا تھا اور اس کی عمر 65سال کے درمیان ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہو ئے تفتیش شروع کردی ہے ،جبکہ مقتول کا آبائی تعلق کال ڈھاکہ کے پی کے سے بتایا جاتا ہے ، اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین