• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرے،پرنس محی الدین بلوچ

کراچی (پ ر) بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ نظام کی شفافیت اور بااختیار افراد کی ایمانداری ریاستوں کے استحکام کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ کرپشن اقربا پروری اور بے انصافی کا خاتمہ کر کے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا انفیکشن ختم کرنے کیلئے احتساب کا دائرہ ہر لٹیرے تک بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرے۔ چھوٹے صوبوں کے تحفظ کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
تازہ ترین