• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کو زخمی کرنے کا الزام، ڈی ایس پی کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بیوی کو زخمی کرنے والے ڈی ایس پی کو جیل بھیج دیا ہے ۔منگل کو ڈی ایس پی اینٹی کرپشن وحید کلہوڑو کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ چاہیے،عدالت نے ملزم کو 14روز کے لیے عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیاہے، استغاثہ کے مطابق ملزم نے جمعرات کو جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو زخمی کردیا تھا ،ملزم کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین