• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخی حسن ہائیڈرنٹ کا انچارج میکنک کو مقرر کر دیاگیا،انجینئر اور سینئر افسر حیران

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے زیرانتظام ہائیڈرنٹس کا نظام ایک بار پھر بدانتظامی کی جانب بڑھنے لگا ماضی میں خراب کارکردگی اور شکایت کے حامل ملازمین کی تعیناتی شروع ہو گئی ایسا ہی ایک اقدام واٹر بورڈ نے سخی حسن ہائیڈرنٹ کے حوالے سے کیا ہائیڈرنٹ سیل میں تعینات چار سب انجینئر کو ہٹا کر گریڈ 9کے مکینک شہباز بشیر کو سخی حسن ہائیڈرنٹکا انچارج مقرر کر دیا گیا ہےجبکہ انہیں ہائیڈرنٹ سیل کا فوکل پرسن بھی تعینات کر دیا گیا ہے اس فیصلے پر واٹر بورڈ کے انجینئر اور سینئر افسران حیران ہیں کہ اتنی اہم پوسٹ پر ایک جونیئر گریڈ کے ملازم کو ذمہ دار ی کیوں سونپی گئی ہے واٹر بورڈ کے افسران نے واٹر کمیشن کے سربراہ سے اس صورتحال کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین