• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کے ذریعے فراڈ، جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے فیس بک پر میڈیکل کالج میں داخلہ دلانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے ملزمان کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے دوملزمان وقار اور مبین کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار نوسربازوں نے طلبہ سے ساڑھے 7 لاکھ بٹورے تھے ،گرفتار ملزم مبین نے خود کو ایجوکیشن کا افسر بتایا تھا ،رقم لیتے وقت طلبہ کو ٹیسٹ میں پاس اور میڈیکل کالج میں داخلہ دلانے کا یقین دلایا تھا۔
تازہ ترین