• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹربورڈ سے نکالے گئے ملازمین کا دوسرے روز بھی ایم ڈی آفس کے سامنےاحتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ سے نکالے گئے ملازمین نے منگل کو دوسرے روز بھی ایم ڈی آفس کے سامنے اپنا احتجاج جاری رکھا ایڈہاک ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ 2005 سے کام کررہے تھے کہ 2015 میں اچانک انہیں ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا تاہم ہائیکورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں تقریباً 5 سوملازمین کو دوبارہ بھرتی کرلیا گیا لیکن ڈھائی سو کے قریب ملازمین ابھی منتظر ہیں ان ملازمین نے کہاکہ اب ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ ایم ڈی آفس کے سامنے اپنا کیمپ قائم کرکے احتجاج کریں طویل عرصے کام کرنے کے بعد انہیں ملازمتوں سے نکالنا ان کے ساتھ سراسرناانصافی ہے جبکہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہے تھے ان ملازمین نے شکوہ کیا کہ دودن گزرنے کے باوجود ایم ڈی واٹربورڈ یا واٹربورڈ کے کسی دوسرے سینئرافسر کے پاس وقت نہیں کہ ان کے جائز مطالبے پر غور کرسکیں کسی نے ملاقات کر کے پوچھنا بھی گوارا نہیں کیا ان ملازمین نے کہاکہ وہ تقرری تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ملازمین نے وزیراعلی سندھ اور وزیربلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے مسئلے پرفوری غور کریں۔
تازہ ترین