• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ ٹور نامنٹ میں بدھ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لئے شہر میں خاصی دل چسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کرکٹ کے مداحوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں میچ دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں اور بڑی اسکرین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، شہر کے مختلف اداروں نے بھی میچ دیکھنے کے لئے بڑی اسکرین لگائی ہے۔ کراچی کے علاوہ سندھ بھر بھی شائقین نے بھی اس میچ کے لئے خاص انتظامات کئے ہیں۔

تازہ ترین