دبئی (نمائندہ خصوصی) سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھتے ہیں تو پاکستانی ٹیم میں نیا جذبہ پید ا ہوگا۔ عمران بھائی کے پاکستان اور بھارت میں بہت زیادہ پرستار ہیں اگر وہ گرائونڈ میں آتے ہیں تو ان کے آنے سے پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ان کے گراونڈ میں آنے سے پاکستانی ٹیم کو ہمیشہ موٹیویشن ملتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بدھ کی شام سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ رہے ہیں لیکن ان کی میچ کے لئے آمد کے بارے میں ابھی سرکاری ذرائع تصدیق نہیں کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی بھی بدھ کو دبئی پہنچ کر میچ دیکھیں گے۔