• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کیخلاف کیریئر کی یادگار اننگز کھیلی، رحمت شاہ

دبئی (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے اوپنر رحمت شاہ نے سری لنکاکے خلاف میچ میں72 رنز بناکر اپنی ٹیم کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچا دیا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں رحمت شاہ نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم بنگلہ دیش سےمیچ ہاری ہوئی تھی اور یہ میچ ہمارے لئے ہر صورت میں جیتنا ضروری تھا۔ ہم نے محنت کی اور اس کا صلہ جیت کی صورت میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں وکٹ پر گیا اور ٹائم لے کر اپنی اننگز کو مستحکم کیا۔ مجھے زیادہ وقت گذارنے کا جو پلان دیا گیا تھا میں نے اس کے مطابق بیٹنگ کی۔ رحمت شاہ نے کہا کہ یہ میری سب سے یادگار اننگز ہے لیکن اس سے قبل میں زمبابوے کے خلاف سنچری بھی بنا چکا ہوں۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں ہمارا ہدف کامیابی حاصل کرنا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہم نہ صرف میچ جیتنے آئے ہیں بلکہ حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین