• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پہلا میچ، بھارتی بیٹسمینوں کو مشکل ہوسکتی ہے،شعیب اختر

دبئی(نمائندہ خصوصی)ماضی کے عظیم فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پہلی بار دبئی اسٹیڈیم میں میچ کھیل رہی ہے اگر اس کے بیٹسمین لائٹس میں بیٹنگ کرتے ہیں تو انہیں دبئی اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس میں پاکستان کے پیس اٹیک کے خلاف مشکل پیش آسکتی ہے۔ منگل کو جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ دبئی اسٹیڈیم کی لائٹس ہمیشہ نئے بیٹسمینوں کے لئے مسئلہ رہی ہیں۔ جبکہ پاکستانی بیٹسمین سالہا سال سے اس اسٹیڈیم میں کھیل رہے ہیں۔ ان فلڈ لائٹس میں ایڈجسٹ کرنا آسان نہیں ہے۔ پھر بھارتی ٹیم گرم ترین موسم میں دو دن میں دو میچ کھیل رہی ہے اس کا ایڈوانٹیج بھی پاکستان کو مل سکتا ہے۔

تازہ ترین