• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، کراچی کی پوزیشن مضبوط، زرعی بینک کو شکست کا خطرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں چار میچوں کا فیصلہ تیسرے روز منگل کو ہی ہوگیا جس میں ریجن کی تین ٹیموں اسلام آباد، فاٹا اور لاہور بلیوز کو سوئی ناردرن ، کے آر ایل اور واپڈا کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس کے 461 رنز کے جواب میں زرعی بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 207 رنز کے بعد دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 145 رنزبناسکی اس کی پوزیشن کم زور نظرآرہی ہے۔ اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 109 رنز درکار ہیں۔ ملتان نے بڑی کامیابی سوئی سدرن گیس کے خلاف 46 رنز سے حاصل کی جس میں ساجد حسین نے 25 رنز کے عوض 5 وکٹ لی، ڈائمنڈ گراؤنڈ پر سوئی ناردرن گیس نے اسلام آباد کو اننگز 307 سے مات دی۔ فاتح ٹیم نے 4 وکٹ پر591 رنز بنائے تھے جس میں اسد شفیق کی ڈبل سنچری 221 رنز نمایاں تھے، اسلام آباد 108 رنز کے بعد دوسری اننگز میں 176 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ نے 26 اور اسد علی نے 33 رنز کے عوض دو دو وکٹ لئے۔ ایبٹ آباد میں کے آر ایل نے فاٹا کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ دوسری اننگز میں کے آرایل نے 3 وکٹ پر 181 رنز بنائے۔ جامد علی 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس ٹیم نے پہلی اننگز میں 248 رنز بنائے۔ فاٹا 125اور 172 رنز بناسکی تھی۔ ہوم گراؤنڈ پر ملتان نے سوئی سدرن گیس کو 46 رنز سے ہرایا جو دوسری اننگز میں 107 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ اویس ضیا 71 رنز پر آئوٹ ہوئے۔ ساجدحسین نے 25 رنزکے عوض 5 وکٹ لیے۔علی عثمان نے 4 کھلاڑی آوٹ کئے ۔ اسکور ملتان 180 اور143 سوئی سدرن 170 اور 107 رنز۔ ادھر ایل سی سی اے گراؤنڈ پر واپڈا نے لاہور بلیوز کو اننگز 16 رنز سے ہرایا، فالوآن کے بعد لاہور کی ٹیم 161 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ خالد عثمان نے 57 رنز کے عوض 5 اور ذوالفقار بابر نے 3 وکٹ لیے۔ لاہور پہلی اننگز میں واپڈا کے 326 رنز کے سامنے 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 20 رنز بنائے ۔ پہلی اننگز میں اس نے 86 رنز بنائے تھے۔ لاہور وائٹس نے پہلی اننگز میں 340 رنزبنائے تھے۔ علی رفیق نے 121 رنز اسکور کئے۔ زوہیب خان نے 50 رنز کے عوض5 وکٹ لیے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں سرکاری ٹی وی نے فالو آن کے بعد 6 وکٹ پر 215 رنز بنائے پہلی اننگز میں 116 رنز بنائے تھے پنڈی کے 392 رنز پہلی اننگز میں اسکور بورڈ کی زینت بنے۔
تازہ ترین