• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا آج قطر میں آغاز

لاہور (نمائندہ جنگ )چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ بدھ 19 ستمبر سے قطر میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ 19 سے 25 ستمبر تک قطر میں کھیلی جائیگی جس میں محتلف ممالک کے کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں مقابلے سات دن تک جاری رہنے کے بعد 25 ستمبر کو اختتام پذیر ہونگے۔ محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
تازہ ترین